the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
یوپی میں اسمبلی انتخابات سے ٹھیک پہلے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے ایک بار پھر متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کے لئے ایک خاص مذہب کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ساکشی مہاراج نے کہا ہے کہ ملک میں آبادی کی وجہ سے مسائل کھڑے ہو رہے ہیں۔ اس کے لئے ہندو ذمہ دار نہیں ہے، ذمہ دار وہ ہیں جو چار بیویوں اور 40 بچوں کی بات کرتے ہیں۔ میرٹھ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ باتیں کہیں۔ ساکشی مہاراج نے کہا کہ ماں کا احترام ہونا چاہئے پھر چاہے وہ ہندو ہوں یا مسلمان۔ ساتھ ہی انہوں



نے چار شادی کی اجازت اور تین طلاق کو لے کر بھی جم کر نشانہ لگایا۔ ساکشی مہاراج نے کہا کہ تین طلاق کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ سب کے لئے یکساں قانون بنانے کا وقت آ گیا ہے۔ یہی نہیں انتخابات سے پہلے انہوں نے رام مندر کے معاملے کو بھی ہوا دینے کی کوشش کی۔ تاہم ساکشی مہاراج نے اس بار رام مندر کو بی جے پی کی جگہ سادھو سنتوں کا مسئلہ بتا دیا۔ یہ پہلا موقع نہیں جب ساکشی مہاراج نے ایسے متنازعہ بیان دیئے ہیں۔ ابھی حال ہی میں انہوں نے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کو ہندو نہیں مانتے ہوئے انہیں 'سیاست کا پپو' قرار دیا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.